جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

تبدیلی اچھی چیز ہے لیکن ہر روز۔۔۔!!! اتحادی جماعت نے حکمران جماعت کو متنبہ کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تبدیلی اچھی چیز ہے لیکن ہر روز اور بار بار کی تبدیلی بداعتمادی پیدا کرتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اب تیسری کمیٹی بنائی گئی ہے جس پر سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اس کی کیاضرورت تھی۔ تبدیلی اچھی چیز ہے لیکن ہر روز اور بار بار کی تبدیلی بداعتمادی پیدا کرتی ہے،ہم نے ملک کے مفاد میں اتحاد کیا ہے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں مطالبات پر عمل درآمد شروع

کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمیشہ ایسی تبدیلی آتی ہے جس سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے، ہم کھلے دروازوں کی سیاست کرتے ہیں ،اگر11 بار بھی کسی نے ڈسا ہو اور وہ واپس آئے تو ہم گلے لگا لیتے ہیں۔کامل علی آغا نے کہا کہ ہم ذاتی مفاد میں فیصلے نہیں کرتے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، ہمارا بنیادی معاہدہ تھا کہ روز مشاورت ہوگی اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ مشاورت کی جاتی تو نہ مہنگائی کا مسئلہ ہوتا نہ بیروزگاری ہوتی۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…