اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سیاحوں کے لئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی محفوظ ترین قرار دیدیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سیاحوں کے لئے محفوظ شہروں کی فہرست میں 74 نمبر پر آ گیا۔اسلام آباد دہلی،سنگاپور، سڈنی،برلن،ماسکو،لندن،پیرس اور شنگھائی سے بھی محفوظ ترین شہر ہے۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ دنیا بھر کے 371 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی،رپورٹ کے مطابق ورلڈ انڈکس رپورٹ
میں دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت دْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔ رپورٹ انٹرنیشنل انڈیکس ادارہ NUMBEO نے جاری کی ہے ،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ورلڈ انڈکس رپورٹ میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ ترین شہر کا درجہ دینے پراطمینان کا اظہار کیا ۔