اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مرحوم جنرل حمید گل کی صاحبزادی عظمی گل اپنے ایک تحریر ’’جاگتے رہو۔۔۔ قبل اول ‘‘ میں لکھتی ہیں کہ ۔۔۔ یروشلم کے سب سے بڑے بزرگ سردار کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ اونٹ کی مہار پکڑے ہوئے شخص دراصل مسلمانوں کا امیر المومنین ہے ۔ دنیا کےطاقتور ترین شخص کے لباس اور اس کے غلام کے لباس میں کوئی فرق بتانا ممکن نہ تھا ۔ سو فرینیش کی خواہش کی تکمیل کیلئے حضرت علیؓ کے مشورے پر شہر کی فصیل کے باہر پیدا چل کر آتا ہوا شخص فرینیش اور اس کے ساتھ
استقبال کیلئے آنے والے وفد کیلئے کسی عجوبے سے کم نہ تھا ۔ مرعوب ہو کر اس نے امیر المومنین کو بتایا کہ ہماری مذہبی کتابوں میں پیش گوئیاں تھیں کہ ہم سے بہتر لوگ یروشلم کے وارث ہونگے اور ان کا سربراہ اونٹ کی مہار تھامے ہوئے شہر میں داخل ہو گا۔ یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اور یہ بات کہتے ہوئے اس نے شہر کی ــکنجی ‘‘ رسم کے مطابق امیر المومنین کو پیش کی ۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا کہ حضرت محمدؐ نے بھی یہ پیش گوئی کی تھی کہ مسلمانوں کا قبل اول بغیر لڑے ہمیں حاصل ہو گا ۔ ان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی الحمد اللہ۔