جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

غر یب مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، معروف سیاسی جماعت نے اراکین پار لیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے اراکین پار لیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین ملک وقوم پر رحم کر یں ورنہ بہت جلد عوام کے ہاتھ انکے گر یبانوں پر ہوں گے‘ملک میں غر یب مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں

مگر حکومت اور اپوزیشن مک مکاؤ کی سیاست کر نے میں مصروف ہے جو انتہائی شر مناک ہے۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعیدنے کہا کہ ریاست مدنیہ کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آنیوالی تحر یک انصاف آج صرف اپنے اقتدار کو بچانے پر توجہ دے رہی ہے انکو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ نااہل حکمرانوں سمیت پوری پار لیمنٹ ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے ان سے نجات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے بعد چینی کا غر یب عوام پر کسی بم سے کم نہیں ہم سپر یم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور ملک وقوم کو مہنگائی جیسے عذاب سے نجات دلا ئی جائے ہم اراکین پار لیمنٹ کو وراننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنی تنخواہو ں میں اضافہ نہ کر یں ورنہ عوام پار لیمنٹ کے گھیر اؤ سمیت تمام احتجاجی آپشنز استعمال کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی نااہل حکومت ملک میں ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے معاشی سمیت تمام شعبوں میں لوگ حکمرانوں سے مکمل طور مایوس ہو چکے ہیں اور عمران خان نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے وہ ان پرعمل کر نے میں ڈیڑھ سال کے مکمل ناکام رہے ہیں اس لیے مستقبل میں بھی ان حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا سب سے بڑی وقوفی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…