منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

ن لیگ نے 30 سال حکومت کرلی، اب وہ حکومت کے صرف خواب دیکھے،مضحکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمو دالرشید نے کہاہے کہ کسی کے خواب پر دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں،(ن) لیگ نے 30 سال حکومت کرکے دیکھ لی ہے وہ اب حکومت کرنے کے صرف خواب دیکھے-وہ ایکسپوسنٹر لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے –

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو مرکز اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں -تحریک انصاف اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے او ر اتحادیوں کی ہر طرح کی شکایات کو دور کیاجائے گا -اتحادیوں کو مرکز او رپنجاب میں اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں -انہو ں نے کہاکہ ووٹوں کے اندراج اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعدبلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا -قبل ازیں انہوں نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرکیٹیکٹ وہ فرد ہے جو اپنے ہنر اور فن سے مردہ بلڈنگ میں جان ڈال دیتا ہے -اس شعبہ کی اہمیت کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے – انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں -ایل ڈی اے میں گذشتہ 40 سال سے اتنا کام نہیں ہوا جتنا موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے – ایل ڈی اے کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…