جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سابقہ حکومتیں آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہوتی تھیں مگر موجودہ حکومت تیتر ہے نہ بٹیر، موجودہ حکومت کی مینو فیکچرنگ میں غلطی ہوئی، انتہائی دھماکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی مینو فیکچرنگ میں غلطی ہوئی ہے، اب یہ آؤٹ آف ڈیٹ معجون مرکب ہے، جب تک بنیادی خرابی دور نہیں ہوتی حکومت چل نہیں سکے گی، مہاراجوں کا نظام اب مزید چلنے والا نہیں، عدالتوں میں انصاف ہے نہ حقیقی احتساب اور نہ ڈالروں کی بارش ہوئی، یہ آمریت ہے نہ جمہوریت یہ حکومت وقت سے پہلے ایکسپوز ہوگئی ہے،

جمعیت نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہمیشہ حفاظت کی ہے، اب نوجوانوں کو آگے بڑھنااور پروپیگنڈے کے زور پر جن نوجوانوں کو سراب کے پیچھے لگایا تھا ان کو حقیقی تبدیلی کا راستہ دکھانا ہوگا، طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد عامر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سابقہ حکومتیں آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہوتی تھیں مگر موجودہ حکومت تیتر ہے نہ بٹیر۔ حکومت نے ملک و قوم کے مستقبل کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف، تعلیم کو این جی اوز اور ہسپتالوں کو ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا گیاہے۔ آئی ایم ایف نے معاشی اداروں میں اپنے ملازموں کو لا کر بٹھا دیاہے جو رات دن بس یہی پلاننگ کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کا خون کس طرح نچوڑناہے۔ ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ ایسے ایسے ٹیکس متعارف کروائے گئے ہیں جن کا کبھی کسی نے نام تک نہیں سنا تھا اور دنیا کے کسی ملک میں بھی اس طرح کے ٹیکسوں کے نفاذ کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیاہے۔ پورا نظام وینٹی لیٹر پر ہے جونہی وینٹی لیٹر ہٹایا گیا یہ دھڑام سے نیچے آ گرے گااور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور جمعیت لازم و ملزوم ہیں۔

جمعیت نے پاکستان کی نظریاتی و دفاعی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جب تک جمعیت موجودہ ہے، پاکستان کا وجودقائم رہے گا۔ جمعیت نے کردا ر کے غازی تیار کیے ہیں جن پر ملک و ملت نے ہمیشہ فخر کیاہے۔ یہ نوجوان قوم کا مستقبل اور عالم اسلام کی آنکھوں کا تارا ہیں۔ جماعت اسلامی کے پاس معیشت، تجارت اور صنعت و زراعت سمیت تمام شعبوں کے ماہرین اور پی ایچ ڈی سکالرز موجود ہیں۔جماعت اسلامی قومی و بین الاقوامی اداروں کے مطابق پاکستان کی سب سے منظم اور حقیقی جمہوری جماعت ہے۔

د یانتداری کے ساتھ ملک سے وفاداری کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ہمارے لوگ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور مقامی حکومتوں میں اعلیٰ مناصب پر رہے مگر ان کے دامن ہمیشہ کرپشن، کمیشن اور اس طرح کے الزامات اور دھبوں سے پا ک رہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے۔ قوم نے تمام پارٹیوں کو آزما کر دیکھ لیاہے اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسراآپشن نہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمران استعمار کے غلام ہیں۔ یہ استعماری قوتوں کی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔ فلسطین و کشمیر عالم اسلام کے مسائل ہیں لیکن حکمران اپنے عشق میں مبتلا ہیں ان کو اپنی ذات کے آگے کچھ نظرنہیں آتا۔ ٹرمپ فارمولا امریکہ کی کھلی غنڈی گردی اور عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانیت کے خلاف دہشت گردی ہے لیکن اقوام متحدہ نے ان مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 5 فروری کو پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کر ے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…