اسلام آباد (این این آئی)گندم درآمد کرنے کے فیصلے کے بعد چینی درآمد کرنے کی تیاریاں، وزارتِ صنعت و پیداوارنے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی تجویزدے دی جبکہ چینی کے باقی ماندہ ایکسپورٹ کوٹہ پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گندم کے بعد چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا، حکومت نے گندم تو درآمد کرلی اور اب چینی درآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی وزارت صنعت و پیداوار
نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری تیارکرلی۔وزارت نے تجویز دی کہ اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کی جائے، سمری میں چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کیا جائے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے بغیر چینی درآمد کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔