ایف اے ٹی ایف کی شرائط پورا کرنے کے لیے درجنوں قوانین میں ترامیم کا فیصلہ، دھماکہ خیز انکشاف

1  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے آئندہ 6 ماہ کے دوران کم از کم ایک درجن قوانین میں ترامیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف کے معاملات دیکھنے والے

ملک کے سب سے اعلیٰ ادارے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی (این ای سی) کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔معلومات رکھنے والے ذرائع کے مطابق نئی قانون سازی میں سب سے اولین ترجیح انسداد دہشت گردی ایکٹ کو حاصل ہے جو پہلے ہی سے پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے جس کے ساتھ متعدد ممالک کے درمیان قانین تعاون کے لیے باہمی قانونی معاونت ایکٹ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) ایکٹ 1948 کو اپنائے گا جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے دہشت گرد قرار دئیے گئے افراد یا تنظیموں کی سزا 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے سے بڑھا کر 10 سال قید اور 20 کروڑ جرمانہ کردی جائیگی۔عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے کرمنل پروسیجر کوڈ اور کمپنیز ایکٹ 1984 میں بھی ترمیم کی جائیں۔اس کے علاوہ کئی ضمنی قوانین کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف کمیشن (ایس ای سی پی) اور دیگر وفاقی و صوبائی ایجنسیاں اپنے دائرہ اختیار میں سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…