ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف یونیورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)جی سی یونی ورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد کے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات بیمار ہو گئیں۔

یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، یونی ورسٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبات کو ایمبولینس کی بہ جائے نجی گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرلز ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، تاہم انھیں کئی گھنٹوں کے بعد سول ہسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا، یونی ورسٹی میں خبر پھیل گئی تھی ، انتظامیہ کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے متاثرہ طالبات کو خاموش رکھنے کے لیے نکالنے کی دھمکی بھی دی ، طالبات کئی بار ناقص کھانے اور خراب پانی کی شکایات کر چکی ہیں۔ ہسپتال منتقل کیے جانے والی طالبات میں سے کئی کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔یونی ورسٹی انتظامیہ نے دعویٰ کیاکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کھانے کے نمونے فراہم کر دیے گئے ہیں، نیز یہ کہنا مشکل ہے کہ طالبات کی صحت کھانا کھانے ہی سے ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…