لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا نام غریبوں کے دل سے کبھی کھرچا نہیں جاسکتا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا اور محترمہ کی تصویر ہٹانا حکومتی دیوالیہ پن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہزاروں مستحقین نکالنے کا خود حکومت نے اعتراف کیا،نام بدل کر اور تصویر
ہٹا کر حکمرانوں نے اپنا ظرف ظاہر کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کٹھ پتلی عذاب بن کر آئے اور انہوں نے غریبوں کو پیس کر رکھ دیا ہے،حکمرانوں کو وضع داری اور اعلی ظرفی کے بغیر احساس کا ڈھنڈورا پیٹنا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ شربا مہنگائی سے غریبوں اور ناداروں سے آخری لقمہ بھی چھینا جا رہا ،وقت نے بار بار ثابت کیا کمزور طبقات کی واحد آواز صرف پیپلز پارٹی ہے.،حکمران صرف پرانے پراجیکٹس پر نئے کتبے سجانے اور دھوکہ دینے آئے ہیں۔