پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ ختم ہو چکی ، ہماری اب اصل اپوزیشن کون ہے؟ شیخ رشیدنے عوام کے دل کی بات کہہ دی

datetime 1  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ تیز گام پر ٹھوس رپورٹ نہیں دی گئی بلکہ اس میں گو مگو کی صورتحال ہے ، میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن اس میں کوئی مداخلت نہیں کی ،تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی جو انکوائری رپورٹ کے خدو خال کا جائزہ لے گی۔

جبکہ فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس کے بعد سزائیں دی جائیں گی ،چوہدری برادران اور متحدہ قومی موومنٹ کہیں نہیں جارہے جبکہ باقیو ں کا کچھ کہہ نہیں سکتا ،سپریم کورٹ میں جو آڈٹ رپور پیش ہوئی ہے اس کا ہمارے دور سے کوئی تعلق نہیں ، ہمارے دور کی آڈٹ رپورٹ تو ابھی جمع ہی نہیں  ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ختم ہو چکی ہے اور ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے ،75پرانی بوگیوں کی تزئین و آرائش کی ہے اور پرانی نکال کر چار نئی ٹرینیں بنانے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کیلئے جارہا ہوں، ہم نے کراچی سرکلر ریلوے کی 38کلو میٹر جگہ خالی کرا لی ہے اور باقی 6کلو میٹر خالی کرانی ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ 6کلو میٹر جگہ خالی کرانے کے معاملے پر کوئی خون خرابہ ہو، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کے سی آر کو 15روز میں بحال کریں لیکن یہ بڑا مشکل کام ہے ، سندھ حکومت باقی جگہ خالی کرانے کے لئے ہمارے ساتھ چلے ہم پہرہ دیں گے ،ہم اپنی زمین سندھ حکومت کو دیدیں گے کیونکہ کراچی سرکلر ریلوے سندھ حکومت کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں سال کو فریٹ اور لینڈ کا سال قرار دیا ہے اور اس میں ہماری اچھی پیشرفت ہے اور ہمارے اہداف بہتر ہیں ، ہم پسنجر کوچز کو بھی سٹڈی کر رہے ہیں ، شاہراہوں پر بہت سے نئے روٹس کھلے ہیں جہاں پر مقابلہ آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو فریٹ ویگنیں ختم ہوئیں تھی ہم موجودہ بزنس کے ماحول میں 300 فریٹ کوچز لانا چاہتے ہیں اور اس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے پنشن اور گریجو ایٹی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ وہ دوسرے سرکاری محکموں کی طرح ریلوے کی پنشن بھی اپنے ذمے لے جس سے ہمارا آدھا خسارہ کم ہو جائے گا،اس وقت 42ارب روپے کی پنشن،32ارب کی تنخواہیں اور 17ارب روپے ایندھن کی مد میں خرچ ہوتے ہیں ،عبدالحفیظ شیخ سے بات کی ہے اور ای سی سی میں جارہے ہیں اور اگر یہ منظور نہ ہوا تو وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ تیز گام کی انکوائری رپورٹ پر تین اے جی ایم پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، ہم اس رپورٹ کو تبدیل نہیں کر رہے بلکہ اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں ، ابھی فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔ ہمیں جو رپورٹ دی گئی ہے وہ ٹھوس نہیں ہے بلکہ اس میں گو مگو کی صورتحال ہے ۔ میرے پاس اختیار تھا کہ میں رپورٹ کو روک سکتا تھا لیکن یہ تو کریڈٹ دیں کہ میں نے مدخلت نہیں کی ، اس رپورٹ کی روشنی میں افسران کو سزائیں ہونی ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات کے حوالے سے سوال کے جوا ب میں کہا کہ میں خود بڑا حیران ہوا ہوں کہ یہ کیا ہو رہا ہے ۔ میں نے اگر سندھ نہ جانا ہوتا تو چوہدری برادران سے ملاقات کر کے جاتا اور وہ مجھے سب کچھ بتا دیں گے ،اگلی بار ان سے ملاقات کروں گا ۔ چوہدری برادران اور ایم کیو ایم کہیں نہیںجارہے اور باقیوں کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل بنچ کے فیصلے کے مطابق ہم ریلوے کی زمینیں فروخت نہیں کر سکتے اور صرف پانچ سال کی لیز پردے سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف نے آنا نہیں ، مریم نے باہر جانا نہیں اور شہباز واپس آ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جائے گی اور لال حویلی میں تاریخی جلسہ ہوگا ،وقت ہوا تو چھ فروری کو آزاد کشمیر بھی جائوں گا،جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہی نہیںچلا کہ شوگر ملز والے پنجاب سے سبسڈی لے کر چلے گئے ،وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ختم ہو چکی ہے ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے اور انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں اسے ختم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…