جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

”اگلی توں نہ پچھلی توں میں صدقے جاواں وچلی توں“ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا،چوہدری پرویز الٰہی کا نئی کمیٹی پر ردعمل

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب ارکان نے صدر عارف نظامی کی قیادت میں اسمبلی میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے اتحادی امور پر قائم کردہ کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات میں معاملات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہوگئے تھے،

اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے۔ ہمیں نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، ایک کمیٹی بنتی ہے دوسری ڈلتی ہے، ہم نے بھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے بابا بلھے شاہ کا ایک شعر بھی پڑھا ”اگلی توں نہ پچھلی توں میں صدقے جاواں وچلی توں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے، ہمیں احساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم کرنا اور عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے، میڈیا ملکی ترقی کا ضامن ہے، میڈیا صحیح سمت میں حکومت کی رہنمائی کرے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اخبارات نے ذمہ دارانہ صحافت کی۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات نے نہ صرف ارباب اختیار کو اصلاح کا راستہ دکھایا بلکہ لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی بھی دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے سی پی این ای کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پاکستان کا میڈیا آزاد ہے، سی پی این ای اخبارات کے ایڈیٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس میں بلاشبہ ملک کے نامور اور سینئر صحافی شامل ہیں جنہوں نے ہر دور میں اپنی پیشہ ورانہ صحافت کے ذریعے بہترین خدمات انجام دی ہیں، پاکستان کے صحافی بہادر اور محب وطن ہیں جنہوں نے دشمن کی اٹھنے والی ہر آواز کو دبایا اور اسے منہ توڑ جواب دیا۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…