جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نیب ترامیم پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)نیب ترامیم پر  پیپلزپارٹی اور ن لیگ تقسیم کا شکار ہوگئیں اور دونوں جماعتوں نے الگ الگ مسودہ حکومت کے حوالے کردیا ہے۔نیب ترامیم پر  پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ مسودہ دینے پر اتفاق کیا تھا تاہم نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نیب ترامیم پر اب اپنا اپنا مسودہ حکومت کے حوالے کردیا ہے،

پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی تجویز کی گئی نیب ترامیم پسند نہیں آئیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت ہم سے فاروق ایچ نائیک کے سینیٹ کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ پر بات کرے، حکومت اپوزیشن کی تجویز کی گئی نیب ترامیم کا پیر کو جائزہ لیکر منگل کو جواب دے گی جب کہ نیب ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن کی منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ ہوگی۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ 50 کروڑ روپے یا اس سے کم بدعنوانی کا مقدمہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے، پانچ سو ملین سے کم کا مقدمہ اینٹی کرپشن کو دیکھنا چاہیے اور نیب عدالت کے پاس ضمانت کا اختیار ہونا چاہیے۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کے طریقہ کو ختم ہونا چاہیے، نیب مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کریں گے، گرفتاری کے احکامات دینے کے چیئرمین نیب کے اختیارات ختم کر دیئے جائیں۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ الزام لگنے پر کسی کو گرفتارنہیں کیا جاسکے گا جب کہ غلط الزام لگانے یاغلط تفتیش کرنے والا نیب افسر جواب دہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…