عمران نیازی کو اپنی تنخواہ کی تو فکر ہے مگردیہاڑی دارعوام سے جینا کا حق چھین لیا،پیپلز پارٹی کی رہنما نے پی ٹی آئی کی سیاست کو منافقانہ قرار دیدیا

31  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سندھ شمیم ممتاز، سعدیہ جاوید اور ندا کھوڑو نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم اسپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کیخلاف سازش قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے عوام کیلئے کوئی نیا فلاحی پروگرام شروع نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے فلاحی پروگراموں کے نام اور شکلیں بدل کر منافقانہ سیاست پر اتر آئی ہے۔ سلیکٹڈ حکومت اقتدار کے نشے میں چور ہے لیکن عوام کے دلوں سے کبھی بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام اورپیپلز پارٹی کا ویژن نہیں مٹا سکتی۔عوام کے فلاحی پروگرامزاور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے آج منوں مٹی تلے دفن ہوکر گمنام ہیں اورعنقریب عمران نیازی کا بھی یہی حال ہوگااورعوام کے ایسے کڑے احتساب کاانہیں سامنا کرنا پڑے گا جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اسی طرح تنگ کیا جاتا رہا تو خود ان کے فلسفے کے مطابق سکون قبر میں بھی نہیں ملے گا۔پی ٹی آئی کی نالائق سلیکٹڈ حکومت کے سبب غریب عوام ایک وقت کی روٹی کا بھی محتاج ہوگیا ہے عوام کو سبز باغ دیکھانے والوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے‘مہنگائی اور بیروزگاری کے سبب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔خواتین اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنی تنخواہ کی تو فکر ہے مگردیہاڑی دارعوام سے جینا کا حق چھین لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…