اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، حکومت کی پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے، اب نئی کمیٹی سامنے آ گئی ہے،پرویز الٰہی نے حکومت کو وعدے یاد دلا دیے، شدید ردعمل

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، حکومت کی پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے، اب نئی کمیٹی سامنے آگئی، ہمیں نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ احساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا،

ہم انتظار اور بہتری کی پالیسی پر چل رہے ہیں، اتحادی کو سوتن نہیں اپنا سمجھنا چاہیے، ہم بھی اسی حکومت کے ساتھی ہیں،اس لیے نقصان سے بچنے کے لئے اصلاح کی کوشش کررہے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ صبر کے ساتھ چلیں اور طے شدہ چیزوں کی یقین دہانی کرواتے رہتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحادی امور پر قائم کردہ کمیٹی کے حوالے سے بابا بلھے شاہ کا شعر پڑھا”اگلی توں نہ پچھلی توں میں صدقے جاواں وچلی توں“۔انہوں نے کہا کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے اور معاملات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہوگئے تھے کہ اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے، ایک کمیٹی بنتی ہے،دوسری ڈالی جاتی ہے، ہمیں نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، ہم نے بھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں، بہرحال ہم سے کئے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر پرویز الٰہی نے کہا موجودہ حکومت نے کشمیر کا ایشو اچھے طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان نے اچھے طریقہ سے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔چودھری مونس الٰہی کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں تبدیلی کے معاملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہاتھوں سے معاملات کو خود کیوں سبوتاز کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جہانگیر ترین، پرویز خٹک اورشہزاد اکبر پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ مثبت پیشرفت ہو رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…