جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آٹے اور چینی کا بحران جہانگیر ترین سمیت حکومتی کس شخصیت کو فائدہ دینے کے لئے پیدا کیا گیا؟ ن لیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )مسلم لیگ ( ن ) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب حکومت چلانا اور عوام کی خدمت آپ کے بس کی بات نہیں، یوٹرن اور نالائقی آپ کی پہچان بن گئی، جرات ہے تو عوام کو بتائیں آٹے اور چینی کا بحران جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو فائدہ دینے کے لئے پیدا کیا گیا، وسیم اکرم پلس کو ایک فلور مل چیک کرنے کی توفیق بھی نہ ہو ئی ۔جمعہ کے روز ترجمان مسلم لیگ نون

مریم اورنگزیب نے ملک میں آٹے کے بحران کو عوام کی جیبوں پر حکومت کا ڈاکہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ گندم کی پیداوار 20 فیصد بڑھا چڑھا کر دکھائی گئی تاکہ اس ایکسپورٹ سے چند لوگ جیبیں بھر لیں، مفاد پرستوں نے 150 ڈالر فی ٹن سبسڈی بھی وفاقی حکومت سے ہتھیا کر مزید ظلم کیا، پنجاب میں بعض بدنام زمانہ کرپٹ فلور ملز، محکمہ خوراک اور اے ٹی ایمز کی ملی بھگت سے یہ ڈاکہ ڈالاگیا، ملی بھگت کے نتیجے میں افغانستان اور وسط ایشیاء و غیر قانونی طور پر گندم بھجوائی گئی۔انہو ں نے کہا کہ ڈاکے کی اس واردات کے لئے محکمہ خوراک میں اس مدت کے لئے خاص سیکریٹری کی تعیناتی کرائی گئی، وسیم اکرم پلس کو ایک فلور مل چیک کرنے کی توفیق ہوئی نہ ہی یہ معلوم کیا کہ آٹا مقامی مارکیٹ میں فراہم ہو رہا ہے یا گندم باہر بھیجی جارہی ہے، انسانی ضرورت کا جائزہ لئے بغیر ہی فیڈ ملوں کو جانوروں کی خوراک کے لئے گندم خریدنے کی اجازت دے دی گئی، اے ٹی ایمز نے بڑی مقدار میں گندم ذخیرہ کی ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…