جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وین حادثہ پیش آنے کی پیچھے وجہ کیا بنی ؟جھلسنے والے 11افراد کی شناخت مکمللاشیں ورثا کے حوالے ، ڈرائیورگرفتار کر لیا گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ٹائون ( آن لائن )فیصل آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے بھیرہ کے مقام پر پیش آنے والے مسافروں سے بھری وین کو پیش آنے والے ٹریفک حادثہ میں جھلس کر مرنے والے 11 افراد کی شناخت مکمل کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔ جبکہ بد قسمت ویگن کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈرائیور پر غفلت اور لاپرواہی سے ویگن چلانے ک

ا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔جمعرات کی دوپہر فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر وین موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔ ویگن میں آگ لگنے سے 11 مسافر زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈرائیور سمیت 6 زخمی ہوگئے تھے ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔ مرنے والوں کی لاشیں ورثا لینے کیلئے آئے تو وہ غم سے نڈھال تھے ، جبکہ دوسری طرف تھانہ بھیرہ پولیس نے موٹروے پولیس کی مدعیت میں ویگن کے ڈرائیور دیار خان کیخلاف غفلت اور لاپرواہی سے ویگن چلانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویگن کے ڈرائیور ، ویگن کے مالک اور فیصل آباد میں کوہستان ویگن اڈا منیجر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے غوچر لئے بغیر ڈرائیور نے گاڑی اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ فیصل آباد سے روانگی کے وقت 5 سے 6 مسافر موجوتھے ڈرائیور راستے میں سواریوں کو گاڑی میں بیٹھا تا رہا۔ پنجاب حکومت اور موٹروے پولیس کی دوالگ الگت تحقیقاتی ٹیمیوں نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ فرانزک ٹیم کے اہلکاروں نے موقع سے نمونے حاصل کرکے تجزئیہ کیلئے لیبارٹرء کو بجھوا دئے ، ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ ویگن کو آگ کیسے لگی ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ کے مطابق ویگن میں موجود گیس کے دونوں سلنڈر موجود ہیں ان میں اسے کوئی سلنڈر پھٹا نہیں ۔ ویگنوں میں گیس سلنڈر کی پابندی کے باجود بد قسمت

ویگن میں سلنڈر کیوں موجود تھے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ تھانہ بھیرہ کے ایس ایچ او انسپکٹر فواد حسین شیرازی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور دیار خان کو باضباطہ گرفتار کرلیا ہے طبعیت ٹھیک ہوتے ہی اس کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے گا ۔ جبکہ دوسری طرف ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج 6 میں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مرنے والے مسافروں کے لواحقین پولیس سے اس بات کا بار بار تقاضہ کرتے رہے کہ جب موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی تو ویگن کو لگنے والی آگ کو موٹروے پولیس نے گیس سلنڈر سے آگ کو کیوں نہیں بجھایا ۔ موٹروے پولیس استعفسار کے باعث کوئی جواب نہیں دیں رہی ۔ حادثہ کے باعث جلنے والی ویگن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…