اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، چین سے پاکستان کیسے پہنچا؟پاکستانی طالبعلم اپنی کیفیت بتاتے ہوئے رنجیدہ ہو گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)  چین سے واپس آنیوالے پاکستانی طالب علم ارسلان امین نے کہا ہے کہ ووہان شہر یں 559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے، اتنی دہشت ہے کہ کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا ،وہان شہر میں محصور پاکستانیوں میں ایک اور پاکستانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد

تعداد پانچ ہوگئی ۔ایک انٹرویو میں ارسلان نے کہاکہ ووہان شہر یں 559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے جن میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ان کی فیملی اور شیر خوار بچوں سمیت چھوٹے بچے بھی ہیں۔ارسلان نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا جنوری میں ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی تاہم لوگوں کی جانب سے ابتدا میں اس پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی گئی تاہم بین الاقوامی میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، ارسلان ووہان میں محصور طلبا کے ساتھ رابطہ میں ہیں، انھوں نے بتایا کہ ووہان شہر میں محصور پاکستانیوں میں ایک اور پاکستانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور تعداد5تک پہنچ چکی ہے۔ارسلان امین کے مطابق وہ 22جنوری کو اپنی تعطیلات گزارنے کیلئے شنگھائی پہنچے، اسی دوران کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی اور ووہان شہر کو سیل کردیا گیا، انھوں نے بتایا کہ ان کے ہمراہ سندھ کے دو اور لاہور کا بھی ایک طالب علم تھا ہم نے اپنی یونیورسٹی سے پاکستان جانے کی اجازت مانگی جو مل گئی تاہم انھیں شنگھائی میں قیام کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ نہیں مل سکی کیونکہ جیسے ہی کسی کو معلوم ہوتا تھا کہ ہم ووہان شہر سے آئے ہیں تو کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، اسی حالت میں ایئرپورٹ کا رخ کیا جہاں بورڈنگ کے بعد حکام نے

روانگی سے روک دیا اور طبی معائنے کی شرط عائد کردی۔ارسلان نے کہاکہ انھوں نے نجی طور پر طبی معائنہ کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد حکام نے پاکستان روانگی کی اجازت دی اور وہ براستہ دبئی 28جنوری کی رات کو کراچی پہنچے، پاکستانی طلبا ابھی تک ان سے رابطے میں ہیں اور ان طلبا نے ہی ارسلان سے اپیل کی کہ میڈیا کے ذریعے ان کی التجا وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان تک

پہنچائی جائے اور جلد از جلد انھیں چین سے پاکستان لایا جائے۔دریں اثنا چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے آنے والے طالب علم ارسلان کو طلب کیا گیا اور انہیں ا ارسلان کو جمعرات کو ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا اور وہ 14 دن تک ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہے گا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ارسلان کا سیمپل لے کر

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیا گیا ، اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو جاپان سے کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئی ہیں۔واضح رہے ارسلان حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…