اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس وائرس چین میں موجود پاکستانی باشندے مشکلات سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ارسلان چینی شہر ووہان سے بخیرو عافیت اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارسلان نے بتایا کہ ووہان شہر میں برا حال ہے، شہر سیل ہے اور حکومت کی ہدایت ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں
اور جو نکل رہے ہیں ان کا معائنہ کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔طالب علم نے مزید بتایا کہ اس کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور سب کچھ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی۔ارسلان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے اور 559 پاکستانی ووہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ووہان شہر سیل ہونے سے پہلے وہاں سے نکل چکا تھا۔