ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب نے گزشتہ 4 سالوں میں کتنی پلی بار گین کی؟ قومی خزانے میں کتنی بڑی رقم جمع کرائی گئی، رپورٹ میں دھماکہ خیز انکشاف

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہورنے گزشتہ چار سالوں میں ہونے والی پلی بارگین کی رپورٹ جاری کردی۔ دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے 4 سال کے دوران 151 کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے 4 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

دستاویزات کے مطابق 2016 میں 27 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 309 روپے،2017 میں 1 ارب 22 کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 103 روپے،2018 میں 2 ارب 43 کروڑ 37 لاکھ 1 ہزار 268 روپے اور2019 کے پہلے 4 ماہ کے دوران 18 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزار 610 روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے۔پلی بارگین کرنے والوں میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے دست راز بھی شامل ہیں،اکرام نوید نے 2018 میں نیب کو 36 کروڑ 72 لاکھ 63 ہزار 809 روپے جمع کروائے۔2017 میں ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے فرحان چیمہ سے 47 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار 366 روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے،فرحان چیمہ ابھی بھی شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔، فیض الرحمن سے 2017 میں نیب نے 36 کروڑ 17 لاکھ 85 ہزار 454 روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…