ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومتی ممبران نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار کر اپنی جیبیں بھریں، ن لیگ نے آٹے اور چینی کے بحران کا ذمہ دار وزیراعظم کی ٹیم کو قرار دیدیا

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی ممبران نے عوام کی جیبوں میں ڈاکا مار کر جیبیں بھریں،آٹے اور چینی کے بحران کے پیچھے وزیراعظم کی ٹیم ہے،

حکومت آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں درد کا ٹیکا لگنے سے حوریں نظر آتی ہیں،حکومت کی مہنگاہی کے ٹیکے لگائے عوام کو دن میں تارے نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے،حکومتی ممبران نے عوام کی جیبوں میں ڈاکا مار کر جیبیں بھریں۔ انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کے بحران کے پیچھے وزیراعظم کی ٹیم ہے،آٹے اور چینی بحران کے پیچھے وزیراعظم کی اے ٹی ایم مشین ہے،سپریم کورٹ آٹے بحران کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کس نے گندم باہر بھیجی،ٹدی دل کے حملے کی زمہ دار بھی موجود حکومت ہے،ٹڈی دل کے حملے پہلے بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال حکومت ٹڈی دل کو تلف کرنے میں ناکام ہوئی،ٹڈی دل کا حملہ پنجاب میں گندم کی فصل تباہ کردے گا،گندم کی فصل کم ہونے کی وجہ سے مزید مہنگائی ہوگی،حکومت کا ایک ہی نعرہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،معیشت کو پندرہ ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،ہمیں جیلوں میں ڈالو لیکن عوام کیلئے کچھ کر لو،استعفیٰ وہ لوگ دیتے ہیں جن کا ضمیر ہوتا ہے،حکومت کا ہر شعبہ بیٹھ رہا ہے،ہر روز مہنگاہی بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…