جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

دل کی بات زبان پر آ ہی گئی، ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی کیلئے ایک اور وزارت مانگ لی

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی خالد مقبول صدیقی کے علاوہ ایک اور وزارت دینے سے مشروط کردی۔گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاق کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کو منانے کی کوششیں جاری رہیں اور 2 مرتبہ تحریک انصاف کے وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ چند روز قبل بھی ایم کیو ایم کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر حکومتی وفد سے ملاقات کی تھی جس سے متعلق کہا گیا تھا کہ اِس ملاقات میں ایم کیو ایم کو منالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی وزارت دینے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امین الحق کو وزارت دیں پھر واپسی ہوگی۔ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم امین الحق کو وزارت ملنے کی یقین دہانی پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی تاحال کابینہ میں واپسی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز بھی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وفاق سے کسی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا اور اضافی وزارت مانگنے کی خبر سراسر بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو وزارت نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے، جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کسی وزارت کی فرمائش نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…