اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

حسب معمول احتساب اکبر نے من گھڑت الزامات لگائے ہیں،پردے کے پیچھے شہزاد اکبر اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، ن لیگ کا شہزاد اکبر کے الزامات پر دھماکہ خیز جواب

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ حسب معمول احتساب اکبر نے من گھڑت الزامات لگائے ہیں،جب ثبوت فراہم نہیں کئے گئے تو عدالت نے مریم نواز کو ضمانت دی،مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز کے ڈے ٹو ڈے افیئر سے کوئی تعلق نہیں، پردے کے پیچھے شہزاد اکبر اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن)عطا تاڑ نے محسن شاہنواز رانجھا کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ احتساب اکبر نے پھر پریس کانفرنس کی،

حسب معمول احتساب اکبر نے من گھڑت الزامات لگائے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے قانون کے مطابق لوازمات پورے ہونے تھے، اب وہ لوازمات پورے ہوچکے ہیں، ڈیوڈ روز کو پہلے جواب کے لئے خط لکھا گیا لیکن صحافی نے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوڈ روز اور ڈیلی میل کے خلاف برطانیہ کی ہائیکورٹ میں کیس دائر کردیا گیا ہے، برطانوی سرکاری ادارے نے بھی خبر کی تردید کی، امید ہے شہزاد اکبر کو جواب مل گیا ہوگا، شہزاد اکبر نے چوہدری شوگر مل کے بارے میں لمبے چوڑے دعوے کیے، چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت عدالت نے کی،جب ثبوت فراہم نہیں کئے گئے تو عدالت نے مریم نواز کو ضمانت دی، کرپشن یا بدنیتی کا کوئی عنصر ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ستاسی دن حراست کے دوران مریم نواز نے کبھی عدم تعاون نہیں کیا، مریم نواز سے جو تحقیقات کی گئیں انہوں نے مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز کے ڈے ٹو ڈے افیئر سے کوئی تعلق نہیں۔عطا تاڑ نے کہاکہ چوہدری شوگر ملز میں ابھی تک کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا گیا، اگر شواہد ہیں تو ریفرنس کیوں نہیں دائر کیا جاتا، عطا تاڑعمران خان کے اشارے پر مریم نواز کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بدترین سیاسی انتقام ہے، کسی بھی گرفتاری کی خبر ایک دن پہلے شہزاد اکبر کو کیسے مل جاتی ہے۔عطا تاڑ نے کہاکہ پردے کے پیچھے شہزاد اکبر اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے۔عطا تاڑ نے کہاکہ نیب نے کس بنیاد پر زلفی بخاری کا کیس ختم کیا، کیا نیب نہیں جانتی زلفی بخاری وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…