اگر شہباز شریف سچے ہوتے تو اگلے ہی دن ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتے،فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو ڈرامے باز قرار دے دیا

30  جنوری‬‮  2020

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سب سے بڑے ڈرامے باز وزیرِ اعلی شہباز شریف برطانوی جریدے ڈیلی روز کے رپورٹر ڈیوڈ روز کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دیتے وقت بھی عمران خان پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں، ڈیوڈ روز نے تو بہت عرصہ پہلے آپ کو زلزلہ زدگان کے لیے آنے والی امداد میں خرد برد کرنے پر کفن چور اور نواز شریف کو قزاق کہا تھا،

اگر شہباز شریف سچے ہوتے تو اگلے ہی دن ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرتے، ابھی تو آپ نے صرف درخواست دی ہے، جب کیس کا فیصلہ ہو گا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران پر چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، غریب زلزلہ زدگان کی امدادی رقوم کھانے کے ساتھ ساتھ اربوں کھربوں کی لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان الزامات کا غصہ عمران خان پر مت نکالیں۔ قبل ازیں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف اور سردار عثمان بزدار کے بطور وزیرِ اعلی ادوار میں چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے اخراجات کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کے دور میں سی ایم سیکریٹریٹ میں 450 ملازمین اور دو سو کے قریب افسران تعینات تھے جبکہ سردار عثمان بزدار کے دور حکومت کے پہلے سال میں سی ایم سیکریٹریٹ میں 403 ملازمین اور 145 افسران ہیں۔2017-18 میں شہباز شریف کے دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 9 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ سردار عثمان بزدار کے دور حکومت کے پہلے سال میں تحائف اور مہمان نوازی کی مد میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ شہباز شریف کے بطور وزیرِ اعلی آخری سال میں پٹرول کی مد میں 3 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ عثمان بزدار پٹرول کا خرچ دو کروڑ دس لاکھ تک لے کر آئے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 4 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ سال میں دو کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 2017-18 میں 6 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے اس کے برعکس وزیرِ اعلی سردار عثمان بزدار کے دور حکومت کے پہلے سال میں یہ خرچ صرف 19 لاکھ روپے رہا۔ شہباز شریف کے دور میں ڈائریکٹر لیول کے افسران کو منی لانڈرنگ میں استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے متعدد کیمپ آفسز کے برعکس سردار عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سردار عثمان بزدار نے عمران خان کے ویژن کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں عوام کی خدمت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…