جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل نبی پاک ؐ پر درودوسلام پڑھنے میں مضمرہے،دل کو چھو لینے والی باتیں

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل نبی آخرالزماں حضورنبی کریم ؐکی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے میں مضمر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ تمام لاعلاج امراض اور آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کیلئے یہ عمل بہت ہی مفید اور موثر ہے۔جس جگہ پر اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ پر درودوسلام پڑھا جائے بلاشبہ وہ جگہ مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آجاتی ہے اور وہاں سے لاعلاج امراض اور آفات وبلیات کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے، اور اس میں بھی کسی شک و شبہ کی ہر گز گنجائش نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے درودپاک میں بہت شفارکھی ہے، لہذا ہمیں حضورنبی کریم ؐ پر زیادہ سے زیادہ درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے چاہئیں تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔تربیتی نشست سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سمیت ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے بارگاہ سرورکونین میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…