جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

موٹروے پر مسافر وین کو آگ لگ گئی، 11 مسافر زندہ جل گئے، جاں بحق افراد کی شناخت ہونا ناممکن ہو گیا، انتہائی افسوسناک حادثہ

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن) موٹروے پر بھیرہ انٹر چینج کے قریب فیصل آباد سے مسافروں کو لے کر جانے والی تیز رفتار ہائی ایس ویگن ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کا سلنڈر پھٹ جانے سے آگ لگ گئی اور مسافر گاڑی میں سوار 11 مسافر زندہ جل جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 مسافر بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے، وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی دوپہر ایک مسافر ہائی ایس ویگن فیصل آباد سے مسافروں کو لیکر اسلام آباد جب مسافر ویگن بھیرہ انٹرچینج کراس کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور بے قابو ہوکر وہ درخت اور سائن بورڈ سے ٹکرا پولیس کے مطابق موقع پر 6 افراد جاں بحق ہوئے اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دیگر مسافر بھی بری طرح جھلس جانے کے باعث جان کی بازی ہارگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے ترجمان کے مطابق مسافر ویگن کو آگ لگنے کے واقعے میں آٹھ افراد موقع پر ہی زندہ جل کر ہلاک ہوئے دوسری جانب اس 1122 کے ضلعی آفیسر سید مظہر حسین بخاری کے مطابق مسافر وین میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے مسافروں کی کل تعداد 13 ہے اور 6 افراد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے تاہم ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایمرجنسی کے موقع پر صحیح ادا نہ ہونے کی وجہ سے الگ تو کی تعداد پہلے 13 بتائیں گی جوکہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا اموات کی تعداد گیارہ ہے پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ویگن حادثہ میں آگ لگنے کی وجہ سے مسافر بری طرح جھلس گئے اور ان کے چہرے مسخ ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے 11 افراد میں سے اکثریت کی شناخت نہیں ہو پا رہی فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی مسافر وین میں آگ لگنے کے کے بعد وہاں پر قیامت صغریٰ برپا ہوگئی، بدقسمت مسافروں کی لاشیں اور زخمی مسافروں طبی امداد کے لیے بھیرہ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھااور پنڈدادنخان کے ہسپتالوں کی طرف روانہ کیا

ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر سید فواد حسین شیرازی کے مطابق حادثہ ویگن کا ٹائر برسٹ ہونے سے پیش آیا اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹی تو گاڑی میں لگے سیلنڈر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مسافر ہلاک اور زخمی ہوگئے دوسری جانب موٹر وے پر ہونے والے اس المناک حادثہ کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب نے 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کی فراہمی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے پولیس کے مطابق اندازہ ہے کہ مذکورہ گاڑی کا ڈرائیور بچ گیا جو زخمی ہوا اسے اسپتال پہنچایا گیا ہے دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ہنگامی طور پر حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے لئے ہنگامی کال کے ذریعے معلومات حاصل کی اور کھانے والی کالوں کے بعد معلومات فراہم کیں

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی طرف سے بھی معلومات کے لیے ہنگامی ہیلپ لائن قائم کردی گئی آخری اطلاعات تک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ڈی آئی جی موٹروے اشفاق خان نے بتایا کہ گاڑی کو آگ لگنے کے باعث 11مسافر جل کر جاں بحق ہوئے اور حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اسی طرح ڈپٹی کمشنر سرگودھا نیر شیخ نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ویگن کو آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ نہیں گیارہ افراد اس حادثہ میں جاں بحق ہوئے ہیں اور ویگن میں سلنڈر پھٹنے یا نہ پہننے کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے بھیرہ موٹروے انٹر چینج کے قریب ویگن حادثہ میں جاں بحق ہونے والے گیارہ افراد کی نعشیں ہسپتال میں پڑی ہیں جن میں سے متعدد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…