سوات (این این آئی)سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 30 کلومیٹر ، مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔یاد رہے کہ یہ سوات اور اس کے گردونواح میں ایک ماہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی وہاں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔تین جنوری کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی ،زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا ہی سرحدی علاقہ تھا، اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔اس سے قبل گزشتہ سال 20 دسمبر کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا۔