ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن اور مہنگائی کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، چیف جسٹس نے نیب کی حقیقت کھول کر رکھ دی ، حیران کن دعویٰ کردیا گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپشن اور مہنگائی کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ کئی افراد اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں ۔ حکومت نے دعوئوں میں تمام سابقہ حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا مگر عملی اقدامات خورد بین سے بھی نظر نہیں آتے ۔ چیف جسٹس نے نیب کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے ۔

گورنر سٹیٹ بنک زرعی ملک کی زراعت کی زبوں حالی کا مژدہ سنا رہے ہیں ۔ حکومت نے ریلوے سمیت تمام قومی ادارے تباہ کردیے ہیں ۔ تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ وزیر اعظم بڑھتی ہوئی مہنگائی پرسخت برہمی کا اظہار بھی کر تے ہیں اور بجلی، گیس اور تیل سمیت قیمتوں میں اضافے پر دستخط بھی کرتے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں تعلیم کی بہتری کے لیے ہونے والے اجلاس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، سید شاہد ہاشمی سمیت معروف ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کروناوائرس کا خوف پوری دنیا میں پھیل رہاہے ۔ اس وائرس سے چائینہ سمیت دنیا میں سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں او ر ہزاروں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکراپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے والوں کی تعداد کروناوائرس سے مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے لیکن حکومت تمام تر وعدوں اور دعوئوں کے باوجود کرپشن ، مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں اب تک ناکام ہے ۔ حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے اور عوام کو سبز باغ دکھائے تھے مگر اٹھارہ ماہ گزرنے کے باوجود اس سمت کوئی ایک قدم نہیں اٹھا سکی ۔ انہوںنے کہاکہ اب تو سپریم کورٹ نے بھی واشگاف الفاظ میں نیب کے مظالم اور استحصال کا

ذکر کیاہے اور کہاہے کہ نیب کے نااہل افسران ملزموں کو دس دس سال رگڑتے ہیں مگر فیصلہ نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور مافیاز کو کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ فلسطین کے حصے بخرے کرنے اور بیت المقدس پر اسرائیل کے مستقل قبضہ کا ٹرمپ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ۔ عالم اسلام کو اجتماعی طور پر اس فارمولے کے جواب میں فلسطین اور بیت المقدس کی مکمل آزادی کا فارمولا دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ

ٹرمپ عالم اسلام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتاہے ۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ، عالم اسلام کو کوئی ایسا فارمولا تسلیم نہیں کرنا چاہیے جس میں بیت المقدس کو اسرائیل کے قبضہ میں دینے کی بات ہو ۔ فلسطینی صد ر نے ٹرمپ فارمولے کو صدی کاتھپڑ قرار دیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت فوری طور پر چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو نکالنے اور انہیں مکمل علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے

 

حوالے سے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لے ۔ طلبا کے خاندانوں اور عوام میں اس بارے میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مودی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے اور اسے آٹھ دس دن میں دھول چٹانے کی دھمکیاں دے رہاہے اور ہمارے حکمرانوں نے ہونٹ سی رکھے ہیں ۔ جب تک مودی کو اسی کی زبان میں جواب نہیں دیا جاتا ، وہ بازنہیں آئے گا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…