منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کھلنڈروں سے معیشت بہتر نہیں ہو رہی نہ ہی ان سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے، حکمرانوں نے جو سبز باغ دکھائے وہ عوام پر بم بن کر برس رہے ہیں، حمزہ شہباز کا دھماکہ خیز بیان

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معاشرے سے برداشت کا مادہ ختم ہوچکا ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کی تباہی کی علامت ہے، ہماری حکومت سی پیک کی شکل میں پچاس ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لائی، اندھیروں کو روشنیوں میں بدلہ جبکہ اب معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے،

لوگ بے روزگار ہورہے ہیں اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلنڈروں سے معیشت بہتر نہیں ہو رہی نہ ہی ان سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوش ربا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف کے دور حکومت میں اس طرح مہنگائی نہیں تھی جبکہ اب غریب آدمی صبح شام حکومت کو بدعائیں دیتا ہے، وہ وقت دور نہیں جب عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو توقعات اور سبز باغ دکھائے گئے وہ بجلی ا ور گیس کے بلوں کی صورت میں بم بن کر برس رہے ہیں،ہر چیز کا منطقی انجام ہوتا ہے لیکن ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سی پیک کی مخالفت کرتی تھی اور آج نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت ڈوب رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لے،تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی – انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکس، گیس بجلی ریٹ میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی میں قیامت برپاکر دی ہے، ہماری حکومت نے سی پیک میں پچاس ارب ڈالر سے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی اور اندھیروں کو روشنیوں میں بدلا جبکہ موجودہ حکمران ایک بارپھر ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…