بھارت اور افغانستان کا کرتار پور میں دہشتگردی کا منصوبہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بڑی سازش ناکام بنا دی

29  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سرکار کا کرتار راہداری پردہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی سرکار کرتار پور راہداری کیخلاف دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان ایجنسی’این ڈی ایس‘ کا مشتر کہ منصوبہ ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کےاس مکروہ منصوبے کا پتہ لگا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے ۔ بھارت پاکستان میں امن تباہ کرنے کی سازش میں مبتلا ہے اور دنیا کے سامنے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈوں کا راگ سناتا رہتا ہے ۔ جبکہ حال ہی میں قانون ترمیمی بل کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر بھی پچھلے 180دن سے کرفیو کی نظر ہو رہا ہے اور وہاں خواتین ، بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں کیساتھ انتہائی گھنائونا سلوک کیا جارہا ہے ۔ اب تو حالات بھارت میںنچلے درجے کے ہندوں سمیت تمام تر مذاہب کے لوگوں کے لئے تنگ کر دیئے گئے ہیں ۔ لوگوں سے مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے ۔تاہم پاکستان کی طرف سے ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا اوربابا گرونانک کی زیارت کیلئے کرتارپور راہداری کا قیام عمل میں لایا اور سکھ برادری کو کھلے عام پاکستان آکر گرونانک کی زیارت کرنے کا پیغام عام کیا ہے ۔ بھارت کو یہ بات کسی طرح سے پسند نہ آئی اور مذہبی آزادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان ایجنسی مل کر کرتار پور راہداری میں دہشت گردی کا کوئی خفیہ منصوبہ بنا رہیں تھیں جس کا پاکستان کی انیٹلی جنس ایجنسیوں نے سراغ لگا کر ناکام بنا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشت گردی کا من و عن اعتراف کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…