ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران صاحب 16ماہ میں ہرشعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ’ ’مس گائیڈ‘‘ کرتی ہے،وزیراعظم کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دیدیا گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دیدیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو ، ڈینگی ، آٹا ، چینی ، ریلوے ، صحت ، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے ؟۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کابینہ کے ’مس گائیڈ‘ کرنے کا بیان اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے،ایسے بیان دیتے ہوئے عمران صاحب آپ کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا ، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکہ لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ عوام کو ’مس گائیڈ‘ کرتے ہیں کہ آپ کی کابینہ آپ کو ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے جبکہ آپ کی کابینہ آپ کے حکم سے سب کچھ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کابینہ اور وزرا آپ کو ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں تو اپوزیشن کی سن لین جو سولہ ماہ سے آپ کو ہر بات سچ اور صحیح بتا رہی ہے، وہ سْن لیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹا اور چینی کے بحران پہ بھی آپ کو ‘‘مس گائیڈ’’ کر دیا ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2 فیصد پر آگئی، آپ کو پتہ ہی نہیں ؟،عمران صاحب مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے 14 فیصد ہو گئی آپ کو علم ہی نہیں ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوگیا لیکن آپ کو پتا نہیں چلا لا؟ ،35 فیصد روپے کی قدر کمی کر دی لیکن آپ کو پتہ نہیں چلا؟ ۔

انہوں نے کہاکہ ڈالر 115 سے 156 ہوگیا لیکن آپ کو پتہ نہیں چلا؟ ،دنیا ٹریڑری بل 5اور 6فیصد پر دے رہی ہے، آپ 13.25 فیصد پردے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں،عمران صاحب پولیو اور ڈینگی سے لوگ اوربچے مرتے رہے، آپ کو بتایا ہی نہیں گیا ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آٹے، چینی کے ذمہ داروں کا پتہ چلنے کے باوجود آپ نام نہیں لینا چاہتے کیونکہ آپ کے گھر کا خرچ بند ہو جائے گا ،عمران صاحب پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ داری بنایا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پورے ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا لیکن آپ کو سمجھ نہیں آئی ؟ ،پشاور میٹرو کے کھڈے 120 ارب کے ہو گئے لیکن آپ کو کسی نے نہیں بتایا ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ میں ریلوے کے100 سے زیادہ حادثے ہوئے لیکن آپ کو خبر نہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکہ لگوائیں جس سے آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تاجر کہہ رہے ہیں کہ ملک صحیحہی سمت میں نہیں جا رہا، لیکن آپ کو کچھ نہیں پتہ ؟ ،عمران صاحب مہنگائی کرنے والے مافیا آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں ، اس مافیا کے خلاف آپ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ آپ کے گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے انڈے، کٹے ، مرغیوں ، لنگر اور اب ٹیکوں نے ملک کا تماشہ بنا دیا ،عمران صاحب آپ کے تماشوں کا اب ملک متحمل نہیں ہو سکتا ،عمران صاحب یہ بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے مذاق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…