پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹریفک پولیس کاکم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل  چلانے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آبادٹریفک پولیس کاکم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ،خصوصی سکواڈ تشکیل ،ایس ایس پی فرخ رشیدنے کہا ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ،

آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم اس ضمن میں آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پی صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں، اس ضمن میں آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ ٹریفک قوانین خصوصاً بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور کم عمر ڈرائیورز کو آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…