اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں سازشیوں کی تلاش پر کام شرو ع کر دیا گیا ہے ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دورہ لاہور کے دوران جب سے وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں یہ کہا کہ وہ جانتے ہیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کون سازشیں کر رہا ہے اور کون وزیراعلی بننا چاہتا ہے اس کے بعد سے تحریک انصاف میں
مرکزی اور صوبائی سطح سے پارلیمانی سیاست تک ہر کوئی ایک دوسرے سے یہ سوال ہی پوچھا رہا ہے کہ ویسے وہ کون ہے جو عثمان بزدار کیخلاف سازشیں کر رہا ہے ؟ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اکثر یتی ارکان کا خیال ہے کہ وزیراعظم جس سازشی کا ذکر کر ہے ہیں وہ ضرور پنجاب اسمبلی یا پنجاب کابینہ کا حصہ ہو گا ۔ کیونکہ اس کے علاوہ کوئی جتنی مرضی سازشیں کر لے وہ عثمان بزدار کو ہٹا کر بھی وزیراعلی نہیں بن سکتا ، تاہم اس کے باوجود تحریک انصاف میں اس سازشی کی تلاش شروع ہوگئی ہے اور اتحادی جماعتوں کے علاوہ وزیراعلی ہائوس ، گورنر پنجاب میں بھی تلاش کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔