ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان غلط سمت پر چل پڑا ،اگلا سال کیسا ہو گا ؟ گیلپ سروے کی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے 60فیصد افراد نے کہا ہے کہ ملک غلط سمیت جارہا ہے ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے 433افراد سے سوال کیے گئے ۔ ملک کی سمت سے متعلق پوچھے گئے سوال میں 37فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

سروے میں پوچھا گیا کہ اگلے 12ماہ میں آپ اپنے کاروبار کو کیسا دیکھ رہے ہیں ؟ اس کے جواب میں 43فیصد افراد نے کہا ہے کہ اگلے 12ماہ میں صورتحال بہتر ہو گی جبکہ 36فیصد افراد نے خیال کا اظہار کیا کہ اگلا سال پہلے سے بھی بدتر ہو گا ، اس سوال پر 16فیصد نے کہا کہ اگلا سال بھی ایسا ہی ہو گا ۔ سروے میںپوچھا گیا کہ کاروبار کو کن چیزوں سے نقصان پہنچ رہا ہے جن کا حل حکومت کو نکالنا چاہیے ؟ اس پر 22فیصد نے جواب دیا کہ مہنگائی سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے ، 19فیصد نے ٹیکسوں اور 11فیصد نے درآمد و برآمد کے معاملات کو ذمے دار قرار دیا جبکہ 4فیصد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور 4فیصد کرپشن کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…