لاہور( این این آئی ) پنجاب میں جعلسازوں نے پرکشش فرنچائزکی لالچ دے کر عوام کو لوٹنا شروع کردیا ،متاثرہ افراد نے ایف آئی اے سائبرکرائم سے رجوع کرلیا ۔جعلساز میسج کے ذریعے پرکشش فرنچائزکی پیشکش یا بیرون ملک سے سامان آنے کی خبردیتے ہیں۔ جب کوئی شخص اس لنک پر کلک کرتا ہے تو ایک ویب سائٹ کھل جاتی ہے اور کلک کرنے والے کی تمام معلومات
جعلسازوں تک پہنچ جاتی ہیں ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ درخواستیں موصول ہونے کے بعد ایسے فراڈ میں ملوث کئی ملزم گرفتار کئے جا چکے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسی بہت سی شکایات آتی ہیں،کئی ایف آئی آر بھی درج ہیں، کریک ڈائون کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو کہا ہے کہ کسی کے ساتھ پاس ورڈ شیئر نہ کریں کیونکہ یہ فراڈ ہوتا ہے۔