پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارجنٹینا میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی) ارجنٹینا میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ایکسپورٹ اینڈ مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کرپشن کا انکشا ف ہوا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی امریکی ملک ارجنٹینا میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں اس وقت کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب ملک بھر میں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کرپشن ایکسپورٹ اینڈمارکیٹنگ ڈیویلپمنٹ فنڈزکی مد میں کی گئی، وزارت کامرس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ کمرشل اتاشی مرتضیٰ صدیق پر 3 لاکھ امریکی ڈالر کی مبینہ خورد برد کا الزام ہے، مرتضیٰ صدیق 2016 تا 2018 تک پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے ہیں۔ذرائع نے واضح کیا کہ چلی میں صنعتی نمائش کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کئے گئے، مرتضیٰ صدیق نے کرپشن چھپانے کیلئے صنعتی نمائش کا ریکارڈ بھی ضائع کردیا۔ذرائع کے مطابق کرپشن کا انکشاف وزارت خارجہ کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…