کراچی(این این آئی) حج،عمرہ و زیارات کمیٹی پاکستان کے چیئرمین الحجاج محمد عون نقوی نے کہا کہ وزارت اپنے اخراجات کم کر کے حجاج کو سہولیات فراہم کرے جبکہ پی آئی اے حجاج کیلئے کرایہ کم کرکے انہیں ریلیف دے یہ بات انہوں نے رضویہ سوسائٹی میں مختلف حج گروپس اور زیارتی کاروان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے وزارت حج کو مشورہ دیا کہ وہ اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علما سے مشاورت کر کے حج کی
پالیسی بنائے اور وزارت اپنے دفتر کے اخراجات کو کم کرے تاکہ حجاج اس بابرکت عبادت سے فیضیاب ہوسکیں اور عازمین کو سستہ حج فراہم کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ خدام الحجاج کی فوج سعودیہ عرب میں خدمت کے بجائے اپنا حج ادا کرتے ہیں جو کہ شرعاً جائز نہیں حج صاحب استطاعت پر واجب ہے لہٰذا ایسے امور سے اجتناب برتا جائے جس سے حجاج کی تکلیف میں اضافہ ہو۔اس سلسلے میں ممکن ہوسکے بہتر اور اچھے اقدامات کئے جائیں۔