ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

صوبائی وزیر کن خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھے؟ 3 وزراء کی برطرفی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کی کابینہ سے 3 وزراء شہرام ترکئی، عاطف خان اور شکیل احمد کو فارغ کرنے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور سینئر وزیر عاطف خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق

عاطف خان صوبائی کابینہ میں 2 اراکین شامل کرانا چاہتے تھے تاہم کابینہ میں توسیع کے وقت عاطف خان کی طرف سے دیے گئے نام شامل نہیں کیے گئے۔شہرام ترکئی کی وزارت تبدیل کرنے پر بھی عاطف خان گروپ ناخوش تھا۔گزشتہ روزِ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں اس صورتِ حال سے آگاہ کیا تھا۔وزیر ِاعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد تینوں وزراء کو فارغ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرِ اطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تینوں وزیروں کو وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیات آباد اجلاس اور اسلام آباد کی خفیہ سرگرمیوں پر تینوں وزراء کی پارٹی سے ناراضی بڑھی۔ذرائع نے بتایا کہ حیات آباد اجلاس جمعے کو شہرام ترکئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 8 ارکینِ اسمبلی نے شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق حیات آباد اجلاس کا ایجنڈا حکومتی کرپشن اور وزیرِ اعلیٰ کا میڈیا ٹرائل تھا، جمعے کو ہونے والے اس اجلاس کی 5 وزراء سمیت 40 ارکانِ اسمبلی کو دعوت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…