اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

طالبہ اور استاد کا نامناسب انداز، کسی تیسرے فریق نے ویڈیو بنا لی، ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر طالبہ اور  استاد پر پابندی عائد

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں کالج کے استاد کی جانب سے اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز کے شعبہ انگریزی کے لیکچرر کی اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں طالبہ اور استاد کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا اور دونوں کی ویڈیو کسی تیسرے فرد نے ریکارڈ کی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا اور تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کالج میں ہی بنائی گئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے لیکچرر اور طالبہ پر پابندی عائد کردی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اشفاق نے نامناسب ویڈیو بنائے جانے والے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب ویڈیو میں نظر آنے والے لیکچرر اور طالبہ کا معاملہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے پاس ہے۔پرنسپل کے مطابق ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کو اب ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور سیکریٹری ایجوکیشن کے پاس ہے جو ان سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کے ہی ویڈیو بنانے والے لیکچرر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے کہ ان کے خلاف کیا محکمانہ کارروائی کی جائے یا پھر ان دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے ویڈیو بنانے والے لیکچرر اور طالبہ کے خلاف اعلیٰ حکام کی جانب سے کارروائی کے فیصلے سے قبل ہی کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی۔خیال رہے کہ ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے پر پہلے بھی پاکستان میں سرکاری و نجی ملازمین پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…