اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلودرہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد اور رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہاتاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران کالام، اسکردو، استور، بگروٹ اور گوپیس میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان،کوئٹہ (شہر08، سمنگلی07)، قلات 02، خیبر پختونخوا: کالام 04، میرکھنی 03، گلگت بلتستان: بگروٹ، اسکردو03، گوپیس 02۔ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام ، اسکردو02 ، استور، بگروٹ 01 اور گوپیس میں 0.2۔انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: ا سکردو منفی 20، استور منفی 12 ، پارا چنار ،بگروٹ ،گو پس منفی 11،ہنزہ منفی 07، کالام منفی 06اور راولا کوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا