پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب،انچارج فرار ہونے میں کامیاب، جانتے ہیں گندم کی کل مالیت کتنی تھی؟

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی)سندھ کے ضلع جیکب آباد میں گڑھی خیرو فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب کر دی گئیں۔اینٹی کرپشن پولیس نے گودام پر چھاپہ مارا تاہم گڑہی خیرو فوڈ گودام کا انچارج نادر مگسی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) روشن پنہور نے کہا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام میں ایک لاکھ 19 ہزار 110 بوریاں موجود تھی تاہم اب گودام سے 88 ہزار بوریاں غائب ہیں۔ غائب ہونے والی

گندم کی مالیت 32 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ڈی ایف سی روشن پنہور نے گودام میں موجود گندم اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بتایا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام سے گندم غائب ہونے کا علم تب ہوا جب سندھ حکومت نے گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گندم کراچی منتقل کرنے کو کہا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد حنیف سرکی نے کہا کہ گندم کے غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…