اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ سے نکالے گئے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بیوروکریٹس صوبے کے اندر بیٹھ کر اپنے ذاتی مفاد کو دیکھتے ہوئے میرٹ کے برعکس تقرریاں اور تبادلے کر رہے ہیں، ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے منشور کا سب سے اہم جزو کرپشن کا سدباب کرنا ہے اور اسی کے خاتمے کے لیے ہمیں ووٹ ملا ہے۔