جعل سازوں کا نیا گروہ سرگرم، انتہائی انوکھا طریقہ واردات، پریشان حال عوام کو مزید لوٹنا شروع کر دیا

25  جنوری‬‮  2020

پشاور(این این آئی)پشاور میں جعل سازوں کا نیا گروہ سرگرم ہو گیاہے جس نے سوئی گیس کے نئے کنکشن، لگانے، گیس کا بل کم کرا دینے اور جرمانے معاف کر دینے کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیاہے مذکورہ گروہ نے شہر میں مختلف مقامات پر سوئی گیس کے جعلی دفاتر بھی کھول لیے ہیں

جبکہ اپنے کارندے بھی سرگرم کر دیئے ہیں جو کہ خود کو محکمہ سوئی گیس کا نمائندہ ظاہر کر کے ان کے کام کرنے کے بہانے ان نے پیسے بٹور لیتے ہیں اور صارفین پھر دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں دریں اثنا پشاور بھر میں متعدد سوئی گیس کے میٹر بھی چوری ہوئے ہیں جو کہ متعلقہ گروہ نمائندے خود کو محکمہ سوئی گیس کا نمائدہ ظاہر کر کے میٹر لے جاتے ہیں اور میٹر محکمہ کو نہیں پہنچ پاتا، جس سے صارفین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اس حوالے سے جب محکمہ سے رابطہ کیا گیا تو ایگزیکٹو آفیسر آپریشنز یاور عباس نے کہا کہ چند لوگوں نے اپنے ذاتی مفاد اور مقاصد کے لیے محکمے کے نام سے دفاتر کھولے ہیں اور عوام کو گیس کنکشن لگوا دینے اور بل میں کمی کرانے کے دعوے کرتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ سوئی گیس کا ریجنل دفتر حیات آباد اور ایک سب ایریا آفس فقیر آباد میں ہے اس کے علاوہ ھمارا کوئی دفتر کنسلٹٹ یا برانچ نہیں عوام ہوشیار رہیں انہی دو دفاتر میں بل اور کنشنز کے تمام معاملات دیکھے جاتے ہیں جبکہ تمام تر بلوں کی ادئیگیا ں بنک میں ہوتیں ہیں اس کے لیے کیش میں کوئی وصولی نہیں کی جاتی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…