جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا کپڑا بھی چھین لیا،جے یو آئی نے وزیراعظم کو قوم پر عذاب قرار دیدیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(آن لائن) موجودہ حکومت نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا کپڑا بھی چھین لیا ہے،نیازی کی شکل میں قوم پر عذاب مسلط کیا گیا،نا اہل حکومت کرپٹ اور بدنام مافیا کے زیر اثر ہے،قوم کو ریلیف دینے والے کرپٹ ہیں موجودہ دور میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ تبدیلی والی سرکار کے لیے لائق شرم ہے

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع ہنگو کے امیر مولانا تحسین اللہ،نائب امیر مولانا ضیا السلام کاکا خیل،مولانا رحمت اللہ زار،مولانا مسعود الرحمان سابق ضلع نائب ناظم زیارت گل اورکزئی نے ہنگو میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر وزیر اعظم اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یو آئی مولانا تحسین اللہ،مولانا میاں حسین جلالی،حاجی ضیا السلام اور دیگر نے حکومت کی پالیسوں کو قوم دشمن قرار دیا اور کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،کرپٹ،نا اہل اور نا عاقبت اندیشی ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا ہے جس نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا لباس تک چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی سمیت ہر چیز کو پر لگا دیے گئے ہیں اور عوام بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں۔جمعیت کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ حکمرانوں سے نجات ہی مسائل کا واحد حل ہے اور جمعیت موجودہ نا اہل حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…