اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہو گا، ماڈل کورٹس کا قیام فوری اور سستے انصاف کی جانب ایک قدم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا زبردست اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ماڈل کورٹس کا قیام فوری اور سستے انصاف کی جانب ایک قدم ہے۔ ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا شکر گزار ہوں کہ وہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں،

ہم نے پاکستان کی تاریخ میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اسی طرح کرمنل جسٹس سسٹم میں بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کو فعال بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ فوجداری نظام عدل کے فعال نہ ہونے سے معاشرے کو نقصان ہو گا،بحیثیت ججز ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے سر انجام دینا ہو گا اور ہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ہمارا آئین پاکستان 1973 میں بنا تھا جس میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ حق انہیں فراہم کیا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کورٹس کا قیام فوری اور سستے انصاف کی جانب ایک قدم ہے۔ ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی حیات علی شاہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ ہفتہ کے روز بھی کام کرتے ہیں جس سے ہمیں ہمت ملتی ہے،ان کو اس طرح کام کرتا دیکھ ہم میں بھی کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس ہفتہ اور اتوار کا دن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ہمیں بھی ملک کے قانونی نظام کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز کی تربیت کیلئے 7 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…