ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی ترمیمی بل کیسے منظور کروائیں گے،آئین کوئی صحیفہ نہیں، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا حیران کن موقف

25  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آئین ایک دستاویز ہے کوئی صحیفہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے، اٹھارویں ترمیم پر صرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی ترمیمی بل کیسے منظور کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سول سروسز زوال کی طرف گامزن ہیں

لہذا ہمیں اپنے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ پیچیدہ مسائل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اور بہتر ڈائیلاگ پارلیمان سے باہر شروع ہوتا ہے جس میں عوام کی آواز شامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کو روکنا ناممکن ہے، آئین ایک دستاویز ہے کوئی صحیفہ نہیں ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی گنجائش نہیں ہے جو طلباء اور تاجر تنظیموں کے ذریعے بنائی جا سکتی ہے، اگلی نسل کے لیے ہمیں سیاسی جگہ بنانی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…