لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کو آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ لیگی خاتون رہنما کو سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیگی رہنما اس ویڈیو میں ایک جنرل سٹور پر کھڑی ہیں اور دکان دار سے سوال کر رہی ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے دکاندار بہت معصوم سی شکل بنا کر کہتا ہے کہ بیس بیس دن تک آٹا نہیں آتا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اچھا آٹا نہیں آتا لیکن حکومت تو کہتی ہے کہ آٹا ہے ہی بڑا۔ جس پر دکاندار کہتا ہے کہ پتہ نہیں کہاں ہے۔ دکان دار اس کے بعد کوئی بات نہیں کرتا، اس ویڈیو پر آگے
احمد شاہ کا فقرہ ڈالا گیا ہے کہ پیچھے تو دیکھو۔ لگانے والے نہیں عجیب نشاندہی کی ہے، کیونکہ جہاں عظمیٰ بخاری دکاندار سے سوال کر رہی ہیں وہیں پیچھے چند فٹ کے فاصلے پر آٹے کے تھیلوں کا ڈھیر نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر عظمیٰ بخاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ دکاندار عظمیٰ بخاری کا کوئی گارڈ ہو گا، ایک خاتون صارف نے کہا کہ یہ آٹے کی بجائے چینی بھی ہو سکتی ہے، ایک صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ن لیگ جب بھی جھوٹ بولتی ہے اس کے گلے پڑ جاتا ہے۔
یہ حال ہو گیا ہے ان جاہل پٹواریوں کا، عظمی بخاری آٹے کا بحران دکھانے کے لیے ایک پٹواری کی دکان پر گئی
اس کے بعد کیا ہوا، پہلے تو یہ ویڈیو دیکھیں پھر پیچھے دیکھیں
???@AzmaBokhari pic.twitter.com/QP5EFI6fZe
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) January 24, 2020