جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستانی شہری آبادی پر حملہ

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک 21 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ حریت قیادت نے اتوار کوبھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے جس پرقابض بھارتی فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی کی ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل سے نام نہاد سیکولر ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ خو د کو جمہوریت کا چمپئن کہلوانے والا بھارت حق آزادی دینے سے انکاری اور کشمیریوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے سے محروم رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے اور تاحال وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، ذرائع آمد و رفت مفقود، جان بچانے والی داؤں کی قلت اور اجناس کا فقدان ہے۔ تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود غیور کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…