دریاخان(آن لائن) چکنمبر 6 TDA میں قرآن پاک جلانے کا واقعہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بھکربھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق دلاور شاہ سکنہ 6TDAنے تھانہ صدر پولیس دریاخان کو بتایا وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھا کہ سامنے ادریس شاہ نے گندم کی فصل میں قرآن پاک کو آگ لگائی ہوئی تھی میں اور میرے دو چچا نے جاکر اس کو منع کیاجس پر ادریس موقع سے فرار ہوگیا قرآن پاک کو آگ لگانے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بھکر فصیل گلزار پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گیا پویس تھانہ صدر دریا خان نے مقدمہ درج کر کے بد بخت ملزم ادریس کو گرفتار کرکے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیادسٹرکٹ ممبر کور و امن کمیٹی زبیر محمود مغل،ملک ریاض حسین سیال، صدر انجمن تاجران چوہدری عبدالستار،عوامی ہلپ لائن تحریک انصاف کے کوارڈینٹر ر عمردین نصیروی،میڈیا کوارڈینٹر تاجران وشہریان ملک مہرالدین ایوبی و دیگر نے تھانہ پولیس میں ڈی پی او بھکر فصیل گلزار سے ملاقات کے دوران بدبخت ملزم کی فوری طور گرفتاری کو سراہا ہے جس علاقہ کا امن قائم رہا ہے اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھاکہ کہ تمام ترتفتیش حقائق اور شفاف طور پر ہوگی ضلع پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تما م تر اقدامات کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔