لاہور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزنگ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کر کے اشیائے خورونوش کی دستیابی اور ان کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت کو اشیائے خورونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کے دورہ کی وجہ سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو اشیائے خورونوش سے بھری ہوئی ٹرالیاں پکڑا دی گئیں تاہم صدر مملکت کے روانہ ہوتے ہی یہ اہلکار وہاں سے چلے گئے اور یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے ٹرالیاں خالی کر کے سامان دوبارہ ریکس میں لگا دیا گیا۔